تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، صارفین کو فی یونٹ ایک روپے اٹھانوے پیسے ریلیف

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، صارفین کو فی یونٹ ایک روپے اٹھانوے پیسے ریلیف

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، جس کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے اٹھانوے پیسے سستی ہو گئی ہے۔قومی توانائی ریگولیٹری ادارے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جو جنوری سے مارچ دو ہزار چھبیس کی مدت سے متعلق ہے۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق جون سے اگست دو ہزار چھبیس تک تین ماہ کے لیے ہوگا، جس سے صارفین کو مجموعی طور پر سڑسٹھ ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔