پشاور( پاکستان خبر)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گورنر راج کے نفاذ کے لیے درکار تمام عناصر فراہم کرچکی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ وقت آنے پر صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگی اور مڈٹرم انتخابات کی طرف جانا پڑے گا، بصورت دیگر کئی آپشنز موجود ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر راج اس وقت نافذ ہوتا ہے جب آئینی مشینری کام کرنا بند کردے، جبکہ خیبرپختونخوا میں آئینی مشینری اپنا کام کررہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات چاہتی ہے، حکومت کو ملنے والے چار پانچ دنوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔