تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

انجنیئر محمد علی مرزا گستاخی کیس ، سماعت سات اپریل تک ملتوی

انجنیئر محمد علی مرزا گستاخی کیس ، سماعت سات اپریل تک ملتوی

اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کے حکم میں سماعت کو سات اپریل تک بڑھا دیا اور آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اس معاملے میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان پیش نہ ہو سکے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل دیگر مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، تاہم عدالت چاہے تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہو جائیں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے واضح کیا کہ اٹارنی جنرل ہی پیش ہوں گے، اور گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے اٹارنی جنرل کی موجودگی کو لازمی قرار دیا تھا تاکہ وہ عدالتی معاونت فراہم کریں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے، جس پر عدالت نے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار اسلم خاکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے وکیل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی کونسل کی رائے کو چیلنج کر رکھا ہے۔