تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

انگلینڈ میں شکست، قومی اسکواڈ سے 7 کھلاڑی باہر

انگلینڈ میں شکست، قومی اسکواڈ سے 7 کھلاڑی باہر

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سیریز کے دوران اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو باہر کردیا گیا۔حیران کن امر یہ ہے کہ خارج کیے گئے کھلاڑیوں میں ایسے کرکٹرز بھی شامل ہیں جو دونوں ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی ابتدائی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔2011 کے عالمی کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچانے والے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اقدام کی منطق سمجھ نہیں آئی، جبکہ نئے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی ان کی سمجھ سے باہر ہے۔شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بیس اوورز کی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا کس نوعیت کی حکمت عملی ہے؟ انہوں نے اس طرزِ عمل پر بھی سوال اٹھایا۔سابق کپتان نے یہ بھی پوچھا کہ صرف 5 ٹیسٹ میچز کے بعد کوچ کو عہدے سے کیوں ہٹا دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے تجربہ کار انتخاب کنندگان پر مشتمل انتخابی کمیٹی کی جانب سے یہ اب تک کا سب سے حیران کن فیصلہ ہے۔