لاہور ( سپورٹس ڈیسک)تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برمنگھم میں جاری میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تین کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے، جن میں غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا شامل ہیں۔غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ پہنائی، جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ کو اور بابر اعظم نے عمران رندھاوا کو ٹیسٹ کیپ دی۔واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔