تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ

یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ای ون آبادکاری منصوبہ فوری طور پر روک دے۔کاجا کالس نے کہا کہ ای ون علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ دو ریاستی حل کے امکانات کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ہزار 200 سے زائد رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔ یورپی یونین کے مطابق منصوبے سے مغربی کنارے کا شمالی حصہ جنوبی حصے سے منقطع ہوسکتا ہے۔کاجا کالس نے اسرائیل سے ٹینڈر واپس لینے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر منصوبے بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ آبادکاری کی مزید توسیع فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی تسلسل کو متاثر کرے گی اور مستقبل میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات محدود ہوسکتے ہیں۔ای ون مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے درمیان واقع اہم علاقہ ہے، جہاں تعمیرات کو فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔یورپی یونین اس سے قبل بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر ایسے اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیتی رہی ہے جو خطے میں دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔