تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

یورپی یونین کا 2029ء تک 348 سیارے خلا میں بھیجنے کا منصوبہ

یورپی یونین کا 2029ء تک 348 سیارے خلا میں بھیجنے کا منصوبہ

لاہور( ویب ڈیسک) یورپی یونین نے دفاعی خودمختاری اور دیگر اہم ضروریات پوری کرنے کے لیے 2029ء تک 348 سیارے خلا میں بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ 348 سیاروں پر مشتمل یورپی سطح کا مواصلاتی نیٹ ورک اب عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔کمیشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئی آر آئی ایس 2 سیٹلائٹ نیٹ ورک کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یورپی کمیشن کے مطابق یہ سیٹلائٹ نیٹ ورک 2029ء تک یورپی یونین میں ہنگامی خدمات اور دفاعی ضروریات کے لیے محفوظ، قابلِ اعتماد اور خودمختار مواصلاتی رابطے فراہم کرے گا۔