تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع، نئے ضوابط جاری

چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع، نئے ضوابط جاری

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)اسلام آباد میں حکومت نے چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 28 فروری 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کی بجائے 0.25 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس بھی 0.25 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیکس چھوٹ کا اطلاق صرف ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی گئی چینی پر ہوگا۔حکومت نے بتایا کہ مجموعی ٹیکس شرح تقریباً 47 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 5 فیصد رہ جائے گی۔ کابینہ کے فیصلے کے تحت سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر کم شرح ٹیکس لاگو کی گئی ہے، اور ٹی سی پی کے ذریعے چینی کی درآمد 5 لاکھ میٹرک ٹن کی حد تک محدود ہوگی۔چینی کی درآمد کی اجازت ٹی سی پی یا نجی شعبے کے ذریعے کوٹہ سسٹم کے تحت مشروط ہے، جبکہ پہلے مقررہ ٹیکس چھوٹ کی تاریخ 30 ستمبر 2025 تھی، جسے اب توسیع دی گئی ہے۔