تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فیس بک مونیٹائزیشن میں بڑی آسانی، پاکستان میں پیجز کے لیے نیا ویوز ٹارگٹ متعارف

فیس بک مونیٹائزیشن میں بڑی آسانی، پاکستان میں پیجز کے لیے نیا ویوز ٹارگٹ متعارف

اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان میں فیس بک سے آمدن حاصل کرنا پہلے کافی مشکل سمجھا جاتا تھا، تاہم اب فیس بک کی جانب سے ایک نئی اپڈیٹ کے بعد بعض صارفین کے لیے مونیٹائزیشن کا عمل نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، جہاں فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز لاکھوں ڈالرز تک ماہانہ آمدن حاصل کر رہے ہیں، تاہم کئی صارفین کو مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی نہیں مل پاتی تھی۔مونیٹائزیشن کے لیے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جسے فعال کرنے کے بعد صارفین کی آمدن شروع ہو جاتی ہے۔ اس سے قبل اس کے لیے سخت شرائط جیسے فالوورز کی بڑی تعداد اور طویل واچ ٹائم مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا۔نئی اپڈیٹ کے مطابق بعض اکاؤنٹس اور پیجز کے لیے اب ایک نسبتاً آسان شرط رکھی گئی ہے، جس کے تحت اگر کوئی پیج 28 دن کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لے تو اسے مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی مل سکتی ہے۔تاہم یہ شرط ہر اکاؤنٹ یا پیج پر لاگو نہیں کی گئی اور یہ سہولت صرف منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ساتھ ہی فیس بک کی دیگر پالیسیوں پر عمل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔