تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فیس بک میں بڑی تبدیلی کی تیاری، ویڈیو فیڈ کو ترجیح دینے کا فیصلہ

فیس بک میں بڑی تبدیلی کی تیاری، ویڈیو فیڈ کو ترجیح دینے کا فیصلہ

نیویارک( ویب ڈیسک) میٹا فیس بک کے ڈیزائن اور استعمال کے انداز میں بڑی تبدیلی آزمانے جارہی ہے، جس کے تحت روایتی تحریری اور تصویری پوسٹس کے بجائے ویڈیو مواد کو زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈیزائن میں فیس بک کھولنے پر صارفین کو روایتی نیوز فیڈ کے بجائے مکمل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی، جس سے پلیٹ فارم کا تجربہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس سے ملتا جلتا ہوجائے گا۔میٹا ابتدائی طور پر بھارت میں محدود صارفین کے ساتھ اس نئے ویڈیو پر مبنی ڈیزائن کی آزمائش کر رہی ہے۔ آزمائشی صارفین کو ضرورت پڑنے پر پرانے فیس بک ڈیزائن پر واپس جانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔رپورٹس کے مطابق موجودہ نیوز فیڈ مکمل طور پر ختم نہیں کی جائے گی بلکہ اسے ایپ کی نیویگیشن میں ثانوی ٹیب کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔میٹا کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ نیا ڈیزائن دنیا بھر میں کب متعارف کرایا جائے گا، تاہم کامیاب آزمائش کی صورت میں اسے مرحلہ وار دیگر ممالک تک توسیع دی جاسکتی ہے۔