تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی

فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے ان پر عائد دو میچز کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ کے الزام میں دو میچز کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔ بورڈ کے مطابق پابندی بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔ذرائع کے مطابق فخر زمان نے اب اس پابندی کے خلاف پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل دائر کر دی ہے۔واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ کا واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا تھا۔