تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

فاروق عبداللہ کا الزام، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا

فاروق عبداللہ کا الزام، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا

سرینگر( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو خطے میں جاری دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کُلگام اور اسلام آباد کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کُلگام اور اسلام آباد واقعات کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے تو پھر عام مزدوروں کو نشانہ بنانے والے کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ کُلگام واقعے کی حقیقت سامنے لانے کے لیے شفاف اور ایماندارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کُلگام میں دو غیر مقامی مزدوروں اور اسلام آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعات میں اندرونی سازش کے امکان کا بھی اظہار کیا۔سابق وزیراعلیٰ نے مودی حکومت کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھایا کہ سرحدیں محفوظ بنا دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر سکیورٹی کے انتظامات اتنے مؤثر ہیں تو پھر دہشتگرد ملک میں داخل کیسے ہو جاتے ہیں۔