تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فواد چوہدری کا پی سی بی کو مشورہ، میچ نہیں تو عزت بچا لیں

فواد چوہدری کا پی سی بی کو مشورہ، میچ نہیں تو عزت بچا لیں

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دوسرا ٹیسٹ جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، اس لیے کم از کم اپنی عزت ضرور بچائی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی بی کے پاس اس معاملے سے نمٹنے کے لیے دو راستے ہیں۔ پہلا یہ کہ بورڈ واضح طور پر کہہ دے کہ وہ اسکائی اسپورٹس سے ناراض ہے اور آئندہ کھیلنے سے انکار کردے۔انہوں نے دوسرا راستہ بتاتے ہوئے کہا کہ کپتان بابر اعظم سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والے سلوک اور اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو کے بعد بڑھنے والے دباؤ کو بنیاد بنا کر میچ کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسکائی اسپورٹس پر قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کیے جانے کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنالیے تھے اور اسے مجموعی طور پر 180 رنز کی برتری حاصل تھی۔