تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر پانچ روپے فی یونٹ ٹیکس عائد کردیا

ایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر پانچ روپے فی یونٹ ٹیکس عائد کردیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید اسٹیل مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کی استعمال شدہ بجلی پر پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ایف بی آر نے اس حوالے سے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 16 آف 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے تین نئے اداروں کو فہرست میں شامل کرلیا ہے۔6 اگست 2026 کے جنرل آرڈر میں ترمیم کے تحت شامل کیے گئے اداروں میں کے بی انٹرپرائزز، جی ایم بی اسٹیل فرنس اور راجپوت اسٹیل انڈسٹری شامل ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ان اداروں کی اہلیت کا تعین ایس آر او 1245(1)/2026، مورخہ 31 جولائی 2026 میں مقرر کردہ معیار کے تحت کیا گیا ہے۔ اس معیار میں اسٹیل مصنوعات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے اسکریپ اور بجلی کی کھپت، نیز مخصوص ایچ ایس کوڈز کے تحت اسکریپ کی درآمد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ بورڈ یا متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سفارشات پر کسی بھی رجسٹرڈ مینوفیکچرر کی اہلیت کا دوبارہ جائزہ لے کر اسے فہرست میں شامل یا خارج کرسکتا ہے۔