تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 430 ارب روپے، مالی دباؤ میں اضافہ

ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 430 ارب روپے، مالی دباؤ میں اضافہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ریونیو شارٹ فال تقریباً 430 ارب روپے ریکارڈ کیا ہے، جبکہ صرف فروری 2026 میں ہی 85 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال سامنے آیا۔ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے ریونیو شارٹ فال نے وفاقی حکومت کی مالی صورت حال پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔ جولائی تا فروری مجموعی طور پر ایف بی آر نے 8,120 ارب روپے جمع کیے، جبکہ اس مدت کے لیے مقررہ ہدف 8,550 ارب روپے تھا۔فروری میں عبوری طور پر 944 ارب روپے وصول ہوئے، جبکہ ہدف ایک ہزار 29 ارب روپے مقرر تھا۔ ایف بی آر کا یہ شارٹ فال ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان میں تیسرے اقتصادی جائزے کے لیے موجود ہے، اور ٹیکس ہدف پر نظر ثانی کے لیے بات چیت متوقع ہے۔