اسلام آباد( کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ایف بی آر کے ترجمان نے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس ریٹرن مکمل، درست اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ملک کے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات حقائق پر مبنی ہونی چاہئیں، جبکہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات درست اور مکمل ہوں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے ایک مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔
ایف بی آر کا اعلان، ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن 27 جولائی سے شروع
واپس خبروں پر
Category:
کامرس