تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

وفاقی بجٹ کی پیشکش مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان آج متوقع

وفاقی بجٹ کی پیشکش مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان آج متوقع

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارتِ خزانہ کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ مؤخر کرنے کا فیصلہ صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں کیا گیا، جس میں بجٹ سمیت اہم معاشی اور سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی جانب سے وفاق کو ایک ہزار سات سو ارب روپے کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تکنیکی کمیٹیاں حتمی فیصلہ کریں گی، جن کی تشکیل بھی آج متوقع ہے۔اس حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی آج کے بجائے اب 10 جون کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ بجٹ سے متعلق کئی معاملات تاحال حتمی شکل اختیار نہیں کر سکے اور مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعظم، وزیرِ خزانہ سمیت اہم وفاقی وزرا شریک تھے، جہاں ملکی معیشت، سیاسی صورتحال اور آئندہ بجٹ کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔