راولپنڈی (پاکستان خبر) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ اقدار اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کردار کو بھی سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان