ریاض (پاکستان خبر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور مکہ دفاعی تعاون معاہدے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مکہ دفاعی تعاون معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا، جبکہ مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے مکہ دفاعی تعاون معاہدے کے تحت ایسے حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور دفاعی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملاقات میں معاہدہ مکہ برائے مشترکہ دفاع سے متعلق چیفس آف اسٹاف اجلاس کے نتائج اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معاہدے کے دائرہ کار میں تعاون اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان