تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

فیلڈ مارشل، ایرانی صدر کی ملاقات انتہائی مثبت رہی:وفاقی وزیر داخلہ

فیلڈ مارشل، ایرانی صدر کی ملاقات انتہائی مثبت رہی:وفاقی وزیر داخلہ

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات میں ایران امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایران امریکا تنازع کے حل، آئندہ کے لائحہ عمل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر اہم مشاورت ہوئی۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امید ظاہر کی گئی کہ مفاہمتی یادداشت کی بحالی تنازع کے جامع حل کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔محسن نقوی نے بتایا کہ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر پیش کیے، جن پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ اہم معاملات پر پیش رفت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مشاورت کو مزید آگے بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس سے خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے امید پیدا ہوئی ہے۔ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے مسائل کے سفارتی حل اور امن کے فروغ کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی توجہ دی۔