تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فیفا: ورلڈ کپ میں پانی کی بوتلوں پر پابندی

فیفا: ورلڈ کپ میں پانی کی بوتلوں پر پابندی

زیورخ ( سپورٹس ڈیسک) فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے دوبارہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ اسٹیڈیم کے ضابطہ اخلاق میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل شفاف اور خالی پلاسٹک کی ری یوز ایبل بوتلیں اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم نئے ضابطے کے تحت اب ایسی بوتلیں بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔فیفا کے مطابق بوتلیں، کپ، جار اور کین جیسی اشیاء میدان میں پھینکے جانے کی صورت میں کھلاڑیوں، ریفریز اور شائقین کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اسی لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں، عملے اور تماشائیوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے، اسی وجہ سے اس نوعیت کی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔شائقین کی جانب سے گرم موسم میں پانی کی دستیابی سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے، کیونکہ بعض میزبان شہروں میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔فیفا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی ہائیڈریشن پوائنٹس، کولنگ سٹیشنز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ 2026 ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔