تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کی درخواست مسترد، ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی ہوں گے

ایران کی درخواست مسترد، ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی ہوں گے

واشنگٹن ( سپورٹس ڈیسک) عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایران کی جانب سے 2026 ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے کسی اور ملک منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے بعد ایران کی شرکت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین بام نے تصدیق کی کہ فیفا نے انتظامی رکاوٹوں کو بنیاد بناتے ہوئے ایران کی درخواست قبول نہیں کی۔رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مطالبہ کیا تھا کہ اس کے گروپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو میں منتقل کیے جائیں۔تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور تمام میچز پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہی منعقد ہوں گے۔میکسیکن صدر نے بھی فیفا کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میچز منصوبہ بندی کے مطابق امریکا میں ہی کھیلے جائیں گے۔