تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

مخالفت کے بعد فیفا نے نجی سرمایہ کاری منصوبہ واپس لے لیا

مخالفت کے بعد فیفا نے نجی سرمایہ کاری منصوبہ واپس لے لیا

زیورخ( سپورٹس ڈیسک)فیفا نے عالمی سطح پر ہونے والی شدید مخالفت کے بعد ورلڈ کپ سمیت بڑے فٹبال ٹورنامنٹس میں نجی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا متنازع منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ اس تجویز کے باعث فٹبال برادری میں اختلافات پیدا ہوئے، اس لیے اسے جاری رکھنا کھیل کے مفاد میں نہیں۔منصوبے کے تحت فیفا کی 211 رکن فٹبال ایسوسی ایشنز کو حمایت کے بدلے 4 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور کونکاکاف نے اس کی مخالفت کی۔یوئیفا نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہ منصوبہ نافذ کیا گیا تو اس کے رکن ممالک ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔فیفا کے سینئر مشیر کارلوس کورڈیرو نے بھی اس منصوبے کو فٹبال کے مستقبل کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور نے اعتراف کیا کہ فیفا انتظامیہ کو بھی اس معاملے پر درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔شدید دباؤ کے بعد جیانی انفانٹینو نے کہا کہ وہ تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں تاکہ باہمی مشاورت سے فٹبال کے مستقبل سے متعلق فیصلے کیے جا سکیں۔ آئندہ سال ہونے والے فیفا صدارتی انتخابات سے قبل اس معاملے پر ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔