بیلجئیم ( سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجئیم کے ہاتھوں چھ گول کے مقابلے میں صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل گیارہویں شکست ہو گئی۔میچ میں بیلجئیم نے آغاز سے ہی پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلے کوارٹر میں ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے کوارٹر میں مزید دو گول کے ساتھ ہاف ٹائم تک اسکور تین صفر ہو گیا۔تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کیا جبکہ بیلجئیم نے ایک اور گول اسکور کر کے برتری مزید بڑھا دی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھی بیلجئیم نے دو مزید گول کیے اور میچ چھ صفر سے اپنے نام کر لیا۔پاکستان ہاکی ٹیم اب بیلجئیم سے ہی انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ اپنے اگلے میچز بھارت اور برطانیہ کے خلاف کھیلے گی۔
پرو ہاکی لیگ: بیلجئیم نے پاکستان کو 0-6 سے شکست دے دی، مسلسل گیارہویں ناکامی
واپس خبروں پر
Category:
کھیل