تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حکومت نے بجٹ کے ذریعے اپنی واضح معاشی سمت متعین کر دی: وزیر خزانہ

حکومت نے بجٹ کے ذریعے اپنی واضح معاشی سمت متعین کر دی: وزیر خزانہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے ذریعے اپنی واضح معاشی سمت متعین کر دی ہے، اور یہ بجٹ ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بنے گا۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر عمومی بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانس بل 2026 میں مزید تجاویز شامل کرنے کا ارادہ ہے جبکہ ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے صوابدیدی اختیارات کے خاتمے کی سمت بھی پیش رفت کی جا رہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں اراکین اسمبلی کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے، تاہم بجٹ دستاویزات سے متعلق بعض اعتراضات غلط تشریح پر مبنی تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جی ڈی پی سمیت دیگر معاشی اشاریے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں جس میں صوبے بھی شامل ہوتے ہیں، اس لیے اعداد و شمار کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے گزشتہ دو سال میں 14 ارب ڈالر کے اضافی محصولات حاصل کیے ہیں، جبکہ ایف بی آر کی تنظیم نو اور مالی وسائل کے بہتر انتظام کو ترجیح دی گئی ہے۔