دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی الوکرہ بندرگاہ پر آج صبح بحریہ کے ایک جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیا۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔عرب میڈیا کے مطابق قطری حکام نے تاحال بحری جہاز میں آگ لگنے کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔