تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پشاور میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز، جدید علاج سے مریضوں کو بڑا ریلیف ملنے لگا

پشاور میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز، جدید علاج سے مریضوں کو بڑا ریلیف ملنے لگا

پشاور( پاکستان خبر)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو جدید طبی سہولیات اپنے شہر میں ہی میسر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق اس جدید طریقہ علاج کے بعد بعض بیماریوں کے لیے مریضوں کو دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ابتدائی روبوٹک سرجریز کی ورکشاپ ہسپتال کے یورولوجی شعبے اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سینئر ڈاکٹروں کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی۔ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق روبوٹک سرجری ایک جدید طریقہ علاج ہے جس میں آپریشن ڈاکٹر ہی کرتے ہیں، تاہم انہیں جدید روبوٹک نظام کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس نظام کے ذریعے نہایت باریک آلات اور اعلیٰ معیار کے کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں جو جسم کے اندرونی حصوں کو واضح انداز میں دکھاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت پیچیدہ آپریشن زیادہ درستگی کے ساتھ کیے جا سکتے ہیں اور انسانی غلطیوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے کم زخم، کم خون کا ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور مریضوں کی جلد صحت یابی ممکن ہوتی ہے۔یورولوجی شعبے کی سربراہ ڈاکٹر عذرا غنی اور ان کی ٹیم کے مطابق روبوٹک سرجری ورکشاپ ایک اہم پیش رفت ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ کی مکمل معاونت حاصل رہی۔