تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج امیدوں، دعاں اور خوشخبریوں کے ساتھ طلوع

پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج امیدوں، دعاں اور خوشخبریوں کے ساتھ طلوع

لاہور( پاکستان خبر) پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا، جبکہ تلخ و شیریں یادوں سے بھرپور 2025 ماضی کی جھروکوں میں دفن ہو گیا۔کراچی میں نئے سال کے پہلے سورج نے صبح 7 بج کر 17 منٹ پر اپنی کرنیں بکھیرنا شروع کیں۔ شہریوں نے ساحلی علاقوں، پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کر کے اس یادگار لمحے کو کیمروں میں محفوظ کیا۔نئے سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جن میں اللہ تعالی سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا میں امن قائم رکھنے کی دعا بھی شامل تھی۔دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث شہری نئے سال کا سورج نہیں دیکھ سکے، تاہم چار ماہ کی خشک سالی کے بعد برسنے والی بارش کو قدرت کی بڑی نعمت قرار دیا جا رہا ہے۔ شدید بارش سے شہر جل تھل ہو گئے، پارکس اور درخت دھل گئے اور فضا میں تازگی پھیل گئی۔نئے سال کے پہلے دن کا آغاز مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازِ فجر سے ہوا، جہاں بارش کے باوجود غیر معمولی رش دیکھا گیا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔سال نو کے سورج نے عوام کے لیے دو بڑی خوشخبریاں بھی دی ہیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے تک کمی اور خشک سالی کے بعد برسنے والی بارش، جو عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ سمجھی جا رہی ہیں۔لاہور سمیت پنجاب میں ابرآلود موسم اور شدید دھند کے باعث سورج پوری طرح نمودار نہیں ہو سکا۔ لاہور میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رات بھر وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی جاری رہی۔ شام کو سورج 5 بج کر 10 منٹ پر غروب ہوا۔کوئٹہ میں سورج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر طلوع ہوا، جہاں نماز فجر میں ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ شہریوں نے دعا کی کہ سال نو کی پہلی کرن ملک میں خوشحالی لے کر آئے۔یوں سال 2025 اپنی یادوں اور تجربات کے ساتھ ماضی کا حصہ بن گیا، جبکہ 2026 ایک نئی شروعات، روشنی اور روشن مستقبل کی امید لے کر طلوع ہو چکا ہے۔