اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے مالی سال 2026-27 کا سالانہ قرض منصوبہ جاری کردیا، جس کے تحت وفاقی مالی خسارے کیلئے 7 ہزار 20 ارب روپے کی فنانسنگ درکار ہوگی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق 6 ہزار 46 ارب روپے مقامی اور 813 ارب روپے بیرونی ذرائع سے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ نجکاری سے 161 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ حکومت طویل مدتی سیکیورٹیز پر توجہ دیتے ہوئے قلیل مدتی قرضوں کا اجرا محدود رکھے گی، جبکہ مجموعی مالی ضروریات 28 ہزار 647 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔