تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے دو نایاب سمندری کچھوے بچا لیے، 15 برس میں 37واں واقعہ

جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے دو نایاب سمندری کچھوے بچا لیے، 15 برس میں 37واں واقعہ

گوادر( ویب ڈیسک)بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی کے قریب گنز میں ماہی گیروں نے مچھلی پکڑنے کے جال میں پھنسنے والے زیتونی نسل کے دو نایاب سمندری کچھوؤں کو بحفاظت آزاد کردیا۔ اس واقعے نے سمندر میں چھوڑ دیے جانے والے ناکارہ جالوں سے آبی حیات کو لاحق خطرات کی جانب دوبارہ توجہ مبذول کرادی ہے۔ماہی گیروں نے نائیلون کے مضبوط جال میں الجھے کچھوؤں کو نکال کر سمندر میں چھوڑ دیا، جس کے بعد دونوں جانور لہروں کے ساتھ تیرتے ہوئے گہرے پانیوں کی جانب روانہ ہوگئے۔عالمی ادارہ برائے تحفظِ فطرت پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق گنز کے مقام پر پیش آنے والا یہ واقعہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران زیتونی نسل کے سمندری کچھوؤں کے جال میں پھنسنے کا 37واں رپورٹ شدہ واقعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایسے 36 واقعات سامنے آچکے ہیں، جن میں مختلف مواقع پر ایک یا دو، جبکہ بعض واقعات میں بیک وقت چار سمندری کچھوے مچھلی پکڑنے کے جالوں میں پھنسے ہوئے پائے گئے۔ماہرین کے مطابق سمندر میں چھوڑ دیے جانے والے ناکارہ جال سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ ان میں پھنسنے والے جانور زخمی ہونے یا دم گھٹنے کے باعث ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔