تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ، متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ، متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد( پاکستان خبر)ملک میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 17 ستمبر 2026 تک متوقع بارشوں کے باعث گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بھی سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقے شامل ہیں، میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضروری تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ممکنہ خطرات کا پیشگی جائزہ لے کر عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کر رہا ہے۔اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیرِ آب سڑکوں، پلوں اور نشیبی راستوں سے گزرنے سے اجتناب کریں۔ شہریوں کو موسم کی مستند صورتحال، ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات سے متعلق معلومات کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی سیلابی صورتحال میں امداد کیلئے 911 ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔