پشاور( کامرس ڈیسک)پشاور میں روزمرہ استعمال کی مختلف اشیائے خور و نوش مہنگی ہوگئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔دکاندار کے مطابق چاول کی قیمت 360 سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو جبکہ مسور کی دال 240 سے بڑھ کر 260 روپے کلو ہوگئی۔لوبیا 460 کے بجائے 500 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے بڑھ کر 3300 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی بھی 140 سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی۔دکاندار کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 200 سے بڑھ کر 250 روپے اور آلو 80 سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ہوگئے، جبکہ کیلے کی فی درجن قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 200 روپے تک پہنچ گئی۔سیب 50 روپے اضافے کے ساتھ 400 روپے فی کلو اور انگور 100 روپے مہنگے ہوکر 600 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔آڑو کی قیمت بھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے