تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چینی کمپنی کا 5 سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چینی کمپنی کا 5 سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمت عملی اور سہولت کاری کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔چین کے ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چینی وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔چینی وفد نے پاکستان میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کمپنی وفد کو سرمایہ کاری سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں۔ سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں استثنیٰ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو مزید تقویت مل رہی ہے۔