تازہ ترین
فیک نیوز اور غلط معلومات عصرِ حاضر کا بڑا چیلنج ہیں، عطاء تارڑ بروقت فیصلہ نہ کرتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہوتا، وزیراعظم غیرملکی فوجی اڈے تحفظ نہیں دے سکتے، پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، خواجہ آصف ایران امریکا ثالثی میں پاکستان محتاط انداز میں پرامید ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ریپبلکنز کو انتخابی نقصان ہوا تو ٹرمپ ایران پر حملہ کرسکتے ہیں، امریکی عہدیدار مجتبیٰ خامنہ ای کا عسکری کمانڈرز کو دشمن کے ہر خطرے کا فوری جواب دینے کا حکم ایرانی نقصان کے مقابلے میں یورپ کا 100 ارب یورو خسارہ اہم نہیں، عباس عراقچی امریکا ایران جنگ میں نئی شدت زیادہ تباہ کن ہوسکتی ہے، مصر کی وارننگ پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش 39,704 کمپنیاں غیر فعال قرار، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ پاکستان میں غربت 29 فیصد تک پہنچ گئی، معاشی عدم مساوات میں اضافہ سونا فی تولہ 10,800 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 10 ہزار سے نیچے آگئی راس الخیمہ میں خودکار گاڑیوں کی آزمائش کا مرکز قائم ریڈ جائنٹ ستاروں کی تباہی سے بچنے والے 3 سیارے دریافت اے آئی اور روبوٹس کے دور میں بچت بے مقصد ہو جائے گی، ایلون مسک مارگریٹ کوالی اور جیک اینٹونوف کی 3 سالہ شادی ختم، طلاق کی درخواست دائر
پاکستان خبر

غیرملکی فوجی اڈے تحفظ نہیں دے سکتے، پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، خواجہ آصف

غیرملکی فوجی اڈے تحفظ نہیں دے سکتے، پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے، غیرملکی طاقتوں کے فوجی اڈے کسی ملک کی حفاظت نہیں کرسکتے، اصل تحفظ اپنی طاقت اور صلاحیت پر انحصار کرنے میں ہے۔یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی مقام حاصل ہوا۔ سمندر پار قائم فوجی اڈے ذاتی مفادات کے لیے بنائے جاتے ہیں، جبکہ حفاظت اپنے دست و بازو سے ہوتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ایران اور اس کے عرب بھائیوں کے درمیان اختلافات دور کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر عبرت کا نشان بنایا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس جنگ کے بعد بھارتی رہنماؤں نے بھی شکست تسلیم کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار بھارتی شکست اور طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی کوششوں سے ایران اور عرب ممالک کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔اپنے سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ وہ 36 سال سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور اس دوران کئی مرتبہ قید بھی ہوئے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں وہ 7 ماہ جیل میں رہے، تاہم انہیں قید کرنے والے ان کے خلاف کیس ثابت نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں میں سیاسی گفتگو سے گریز کرتے ہیں، تاہم مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دینے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان میں اب بھی سیاسی جدوجہد کا جذبہ موجود ہے۔خواجہ آصف نے نیب جیسے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کے خلاف مقدمہ بنانے کے بارے میں سوچا جاتا ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کی گزشتہ 78 سالہ تاریخ کا افسوس ناک پہلو قرار دیا۔