تازہ ترین
فیک نیوز اور غلط معلومات عصرِ حاضر کا بڑا چیلنج ہیں، عطاء تارڑ بروقت فیصلہ نہ کرتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہوتا، وزیراعظم غیرملکی فوجی اڈے تحفظ نہیں دے سکتے، پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، خواجہ آصف ایران امریکا ثالثی میں پاکستان محتاط انداز میں پرامید ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ریپبلکنز کو انتخابی نقصان ہوا تو ٹرمپ ایران پر حملہ کرسکتے ہیں، امریکی عہدیدار مجتبیٰ خامنہ ای کا عسکری کمانڈرز کو دشمن کے ہر خطرے کا فوری جواب دینے کا حکم ایرانی نقصان کے مقابلے میں یورپ کا 100 ارب یورو خسارہ اہم نہیں، عباس عراقچی امریکا ایران جنگ میں نئی شدت زیادہ تباہ کن ہوسکتی ہے، مصر کی وارننگ پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش 39,704 کمپنیاں غیر فعال قرار، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ پاکستان میں غربت 29 فیصد تک پہنچ گئی، معاشی عدم مساوات میں اضافہ سونا فی تولہ 10,800 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 10 ہزار سے نیچے آگئی راس الخیمہ میں خودکار گاڑیوں کی آزمائش کا مرکز قائم ریڈ جائنٹ ستاروں کی تباہی سے بچنے والے 3 سیارے دریافت اے آئی اور روبوٹس کے دور میں بچت بے مقصد ہو جائے گی، ایلون مسک مارگریٹ کوالی اور جیک اینٹونوف کی 3 سالہ شادی ختم، طلاق کی درخواست دائر
پاکستان خبر

مجتبیٰ خامنہ ای کا عسکری کمانڈرز کو دشمن کے ہر خطرے کا فوری جواب دینے کا حکم

مجتبیٰ خامنہ ای کا عسکری کمانڈرز کو دشمن کے ہر خطرے کا فوری جواب دینے کا حکم

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے عسکری کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری، بھرپور اور جغرافیائی حدود سے آزاد ہوکر جواب دیا جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکری کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ نئے تنازع کی صورت میں جنگ کے خاتمے کی شرائط اور وقت کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران مغربی ایشیا میں نیا سیاسی اور سیکیورٹی نظام تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔ کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی سطح یا نوعیت کے خطرے کا فوری جواب دیا جائے اور اہداف کا ڈیٹا بیس لازمی طور پر اپ ڈیٹ رکھا جائے، جبکہ دشمن کے تمام اثاثے ایرانی مسلح افواج کے نشانے پر ہونے چاہئیں۔ملاقات کے دوران کمانڈرز نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فورسز کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور شمال مغربی و جنوب مشرقی سرحدوں پر تعینات محافظوں کی حربی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا۔کمانڈرز نے بتایا کہ مختلف اقسام کے جدید جنگی ہتھیاروں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم لیڈر کو جدید جاسوسی، معاون اور جنگی ڈرونز کی تیاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔