کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خودکار گاڑیوں کی آزمائش کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا، جبکہ روبوٹیکسی کے تجربات کا دائرہ الضعیت ساؤتھ تک بڑھا دیا گیا ہے۔راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ 30 اکتوبر کو خودکار نقل و حرکت کا فریم ورک اور آٹونومس وہیکل سینڈ باکس منصوبہ متعارف کرایا۔ تقریب میں اماراتی سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی سمیت سرکاری اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔منصوبے کا مقصد بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے لیے مربوط ماحول فراہم کرنا اور اس شعبے میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے۔اتھارٹی کے مطابق روبوٹیکسی کے ابتدائی تجربات 2026 کے اوائل میں جزیرہ المرجان پر شروع کیے گئے، جہاں گاڑیوں نے 21 ہزار کلومیٹر سے زائد سفر کیا۔ ان تجربات سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی مدد سے گاڑیوں کی کارکردگی اور حقیقی حالات میں ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔تجربات کو الضعیت ساؤتھ تک بڑھانے کا مقصد مختلف مقامات اور حالات میں خودکار گاڑیوں کی کارکردگی جانچنا ہے، تاکہ مستقبل میں انہیں ریاست کے وسیع تر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا حصہ بنایا جا سکے۔ اس سے قبل جزیرہ المرجان پر خودکار روبوبس کی آزمائش بھی کی جا چکی ہے۔