لندن ( شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی اور 14 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار جیک اینٹونوف نے 3 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق جوڑے نے جمعے کے روز نیویارک کی کنگز کاؤنٹی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ قانونی دستاویزات میں مارگریٹ کوالی کو درخواست گزار جبکہ جیک اینٹونوف کو فریقِ مخالف ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمہ غیر متنازع ازدواجی کارروائی کے طور پر درج کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں رواں سال جولائی میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے، تاہم ان کے نمائندوں نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔32 سالہ مارگریٹ کوالی فلموں ’دی سبسٹینس‘ اور ’ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی وڈ‘ میں اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، جبکہ 42 سالہ جیک اینٹونوف معروف گیت نگار اور میوزک پروڈیوسر ہیں۔ وہ ٹیلر سوئفٹ، لینا ڈیل رے اور سبرینا کارپنٹر سمیت متعدد عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور میوزک بینڈ بلیچرز کے رکن بھی ہیں۔دونوں نے 2021 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اور اگست 2023 میں شادی کی تھی۔
مارگریٹ کوالی اور جیک اینٹونوف کی 3 سالہ شادی ختم، طلاق کی درخواست دائر
واپس خبروں پر
Category:
تفریح