تازہ ترین
فیک نیوز اور غلط معلومات عصرِ حاضر کا بڑا چیلنج ہیں، عطاء تارڑ بروقت فیصلہ نہ کرتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہوتا، وزیراعظم غیرملکی فوجی اڈے تحفظ نہیں دے سکتے، پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، خواجہ آصف ایران امریکا ثالثی میں پاکستان محتاط انداز میں پرامید ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ریپبلکنز کو انتخابی نقصان ہوا تو ٹرمپ ایران پر حملہ کرسکتے ہیں، امریکی عہدیدار مجتبیٰ خامنہ ای کا عسکری کمانڈرز کو دشمن کے ہر خطرے کا فوری جواب دینے کا حکم ایرانی نقصان کے مقابلے میں یورپ کا 100 ارب یورو خسارہ اہم نہیں، عباس عراقچی امریکا ایران جنگ میں نئی شدت زیادہ تباہ کن ہوسکتی ہے، مصر کی وارننگ پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش 39,704 کمپنیاں غیر فعال قرار، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ پاکستان میں غربت 29 فیصد تک پہنچ گئی، معاشی عدم مساوات میں اضافہ سونا فی تولہ 10,800 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 10 ہزار سے نیچے آگئی راس الخیمہ میں خودکار گاڑیوں کی آزمائش کا مرکز قائم ریڈ جائنٹ ستاروں کی تباہی سے بچنے والے 3 سیارے دریافت اے آئی اور روبوٹس کے دور میں بچت بے مقصد ہو جائے گی، ایلون مسک مارگریٹ کوالی اور جیک اینٹونوف کی 3 سالہ شادی ختم، طلاق کی درخواست دائر
پاکستان خبر

ریڈ جائنٹ ستاروں کی تباہی سے بچنے والے 3 سیارے دریافت

ریڈ جائنٹ ستاروں کی تباہی سے بچنے والے 3 سیارے دریافت

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) چینی سائنس دانوں نے نظامِ شمسی سے باہر 3 ایسے سیارے دریافت کیے ہیں جو اپنے میزبان ستاروں کے ریڈ جائنٹ بننے کے باوجود تباہی سے بچ گئے، حالانکہ موجودہ سائنسی نظریات کے مطابق انہیں ستاروں میں ضم ہو جانا چاہیے تھا۔یہ دریافت چین کی یونیورسٹی آف یوننان کے پروفیسر چیان شینگ بانگ کی سربراہی میں کام کرنے والی تحقیقی ٹیم نے کی۔ تحقیق میں 24Boo، HD12648 اور TYC4282-605-1 نامی 3 سیاروں کا جائزہ لیا گیا۔ماہرین کے مطابق جب کسی ستارے کے مرکز میں ہائیڈروجن ختم ہو جاتی ہے تو وہ پھیل کر ریڈ جائنٹ بن جاتا ہے اور اس کا حجم لاکھوں گنا بڑھ سکتا ہے۔ اس دوران قریبی سیارے ستارے میں نگل لیے جاتے ہیں یا اس کی کششِ ثقل کے باعث تباہ ہو جاتے ہیں۔تاہم دریافت ہونے والے تینوں سیارے خطرے کے علاقے میں ہونے کے باوجود آج بھی اپنے مدار میں موجود ہیں۔ محققین نے میزبان ستاروں کی روشنی میں معمولی تبدیلیوں کا تجزیہ کرکے ان کی ارتقائی کیفیت کی تصدیق کی۔پروفیسر چیان شینگ بانگ کے مطابق بیک وقت 3 ایسے سیاروں کی دریافت محض اتفاق نہیں بلکہ کسی مشترکہ طبعی عمل کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس تحقیق سے سیاروں اور ستاروں کے ارتقا سے متعلق موجودہ سائنسی نظریات پر مزید تحقیق کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔