اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقامی نے ملاقات کی، جس میں معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ملک میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی، جبکہ بلوچستان کے علاقے حب میں بڑے پیٹرولیم ذخیرہ اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔