کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور روبوٹکس میں ترقی کے باعث مستقبل میں پیسے بچانا بے مقصد ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ مشینیں بتدریج اتنی بڑی مقدار میں اشیا اور خدمات فراہم کرنے لگیں گی کہ لوگوں کو روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ان کے مطابق ایسی صورت میں ملازمت، آمدنی اور بچت سے متعلق لوگوں کے نظریات میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور مالی منصوبہ بندی کا موجودہ تصور بھی بدل جائے گا۔اس سے قبل جولائی میں ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے کہا تھا کہ 2036 تک دولت لوگوں کے لیے بے معنی ہو جائے گی، کیونکہ اے آئی اور روبوٹس پیداواری عمل کو بہت زیادہ بہتر بنا دیں گے۔انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ آئندہ 5 برسوں میں مصنوعی ذہانت تمام انسانوں سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔