تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پیرس( ویب ڈیسک) فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے، جس پر جنوری 2027 سے عمل درآمد شروع ہوگا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ تمام صارفین کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ قانون پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے بعد فرانس کم عمر افراد کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے ممکنہ منفی اثرات سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک بھی کم عمر صارفین کے لیے اسی نوعیت کی پابندیوں اور ضوابط پر غور کر رہے ہیں۔