پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے ایران کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر دوبارہ بحال کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے اور ان کی مؤثر نگرانی کے لیے فوری طور پر متعلقہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ مؤقف صرف فرانس کا نہیں بلکہ امریکا، یورپی ممالک اور بعض عرب ممالک کی جانب سے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی سفیر کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم ان کا ملک اس مسئلے کے سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک قابل اعتماد، مضبوط اور قابلِ تصدیق معاہدہ ناگزیر ہے تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ان کے مطابق اقوام متحدہ کے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد اور بین الاقوامی نگرانی ہی اس تنازع کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتی ہے۔
فرانس کا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں