تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فرانسس ہالزن نے ہائی انرجی نیوٹرینوز کی دریافت پر فزکس کا نوبیل انعام جیت لیا

فرانسس ہالزن نے ہائی انرجی نیوٹرینوز کی دریافت پر فزکس کا نوبیل انعام جیت لیا

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)بیلجیئم میں پیدا ہونے والے امریکی سائنس دان فرانسس ہالزن نے آئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری میں نمایاں خدمات اور فلکیاتی ذرائع سے آنے والے ہائی انرجی نیوٹرینوز کی دریافت پر 2026ء کا طبیعیات کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا۔رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اسٹاک ہوم میں انعام کا اعلان کیا۔ نوبیل کمیٹی برائے طبیعیات کے چیئرمین مارک پیئرس کے مطابق، فرانسس ہالزن نے محققین اور انجینئرز کی ایک بین الاقوامی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سائنسی آلہ تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہالزن کی ثابت قدمی اور سائنسی بصیرت نے فلکیات کی ایک نئی شاخ کی بنیاد رکھی۔82 سالہ فرانسس ہالزن امریکی یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن سے وابستہ ہیں۔ نوبیل کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انعام کا اعلان ان کے لیے بڑا سرپرائز تھا اور انہیں اس کی توقع نہیں تھی۔آئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری انٹارکٹیکا کے قطبِ جنوبی میں قائم ایک تحقیقی مرکز ہے، جس کی قیادت یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کرتی ہے۔ ہالزن 1980ء کی دہائی سے قطبِ جنوبی میں نیوٹرینوز کا سراغ لگانے کی تحقیق میں مصروف ہیں۔نیوٹرینوز انتہائی کم کمیت رکھنے والے بنیادی ذرات ہیں جو پوری کائنات میں موجود ہیں۔ سورج جیسے ستاروں سے خارج ہونے والے کھربوں نیوٹرینوز ہر سیکنڈ انسانی جسم سے گزرتے ہیں، تاہم ان کا براہِ راست مشاہدہ ممکن نہیں۔ سائنس دان مادے سے ان ذرات کے ٹکرانے پر پیدا ہونے والی روشنی یا چارج شدہ ذرات کو ریکارڈ کرکے ان کا سراغ لگاتے ہیں۔فرانسس ہالزن نے ایسے نایاب نیوٹرینوز پر تحقیق کی جو کائنات کے دور دراز مقامات سے معلومات پہنچاتے ہیں۔ ان کے مطالعے سے کائنات کے ارتقا اور انتہائی توانائی والے فلکیاتی مظاہر کو سمجھنے میں اہم مدد ملتی ہے۔رواں سال طبیعیات کے نوبیل انعام کی رقم تقریباً 12 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔