پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کے خلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ مظاہروں میں مجموعی طور پر 71 ہزار 500 افراد نے شرکت کی، جن میں سے 24 ہزار 500 پیرس میں جمع ہوئے۔طلبہ اور اساتذہ بہتر تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی تعداد میں اضافے اور کلاس رومز میں طلبہ کی تعداد کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم، بعض شہروں میں مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔بورڈو میں پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، جبکہ سینٹ ایٹیان میں ایک اسکول میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پیرس سمیت دیگر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔حکومت نے اضافی اساتذہ تعینات کرنے اور تعلیمی نظام میں فوری اصلاحات لانے کا وعدہ کیا ہے، تاہم طلبہ رہنماؤں نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب، ان مظاہروں نے آئندہ صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل فرانس میں سیاسی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔
فرانس میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے طلبہ کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں