تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت کا پیٹرولیم لیویز میں ردوبدل، کل قیمتیں برقرار

حکومت کا پیٹرولیم لیویز میں ردوبدل، کل قیمتیں برقرار

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسلام آباد: نئے مالی سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے 2.5 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو متوازن کرنے کے لیے کی گئی ہے۔سرکاری وضاحت کے مطابق دونوں لیویز میں اس ردوبدل کے باوجود مجموعی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور عوام کو کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑا۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محض ٹیکس ڈھانچے میں ایڈجسٹمنٹ کے طور پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد مالیاتی پالیسی کو متوازن رکھنا ہے۔