تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

بانی پی ٹی آئی کہیں تو دوبارہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بن جاؤں گا: گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی کہیں تو دوبارہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بن جاؤں گا: گنڈاپور

پشاور (پاکستان خبر) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، جبکہ تاریخ تبدیل ہونے سے جماعت کو نقصان پہنچا ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات ماننے پر آمادہ ہوگی، حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ پارٹی کی قیادت اور فیصلہ سازوں کا کام ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کے باعث وزراء، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہی وزارتِ اعلیٰ چھوڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران وہ تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب رہے۔علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ہماری ایک ہی جماعت ہے، ہم پختون ہیں اور گھر آئے مہمان کی عزت کرتے ہیں۔