تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

جیمنائی کے ماہانہ صارفین ایک ارب سے تجاوز کر گئے

جیمنائی کے ماہانہ صارفین ایک ارب سے تجاوز کر گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) گوگل کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اس اہم سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جیمنائی گوگل کی تیز ترین ایک ارب صارفین کا ہندسہ عبور کرنے والی سروس بن گئی ہے۔سندر پچائی کے مطابق ہر ماہ ایک ارب افراد جیمنائی ایپ استعمال کر رہے ہیں، جبکہ یہ گوگل کی 14ویں سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی ہے۔اس کامیابی کے بعد جیمنائی، چیٹ جی پی ٹی کے بعد دنیا کا دوسرا مقبول ترین اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی نے جون 2026 میں ایک ارب ماہانہ صارفین کا سنگ میل عبور کیا تھا، جبکہ جیمنائی نے تقریباً ڈھائی سال میں یہ ہدف حاصل کرلیا۔گوگل نے جیمنائی کو 2024 کے آغاز میں متعارف کرایا تھا۔ ماہرین کے مطابق گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم نے بھی جیمنائی کی مقبولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ متعدد اسمارٹ فونز میں بطور ڈیفالٹ اے آئی اسسٹنٹ دستیاب ہے۔سندر پچائی نے عندیہ دیا ہے کہ جیمنائی سے متعلق مزید اہم اپ ڈیٹس کی تیاری جاری ہے، جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔جیمنائی کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کے باوجود گوگل کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اوپن اے آئی، اینتھروپک اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔