تازہ ترین
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، بندر عباس سمیت اہم عسکری تنصیبات نشانے پر ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کے رعایتی آئل فنانسنگ پیکیج کی درخواست سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا شدید شمسی طوفان ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ قرار
پاکستان خبر

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے: الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے: الیکشن کمیشن

مظفرآباد(پاکستان خبر)ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ اسمبلی کی آئینی مدت اور قانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں اور انتخابی شیڈول مکمل طور پر آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کو کسی سیاسی مقصد کے تحت نہیں چلایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے۔مزید کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔