تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

جنیوا مذاکرات: ایران اور امریکا نے اہم اصولوں پر اتفاق، کچھ امور زیرِ بحث باقی

جنیوا مذاکرات: ایران اور امریکا نے اہم اصولوں پر اتفاق، کچھ امور زیرِ بحث باقی

جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کے بنیادی اصولوں پر اتفاقِ رائے حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم کئی اہم معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کے بعد کہا کہ معاہدے کی راہ شروع ہو چکی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اہم نکات پر سمجھ بوجھ پیدا ہو گئی ہے، مگر کچھ اختلافی امور پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اسلامی جمہوریہ ایران کو تباہ نہیں کر سکتا۔ ان کے اس بیان کے بعد خطے میں فوجی نقل و حرکت اور جنگ کے خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔