کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے کارگو مشن سی آر ایس 35 کی 13 اکتوبر کی صبح روانگی کے دوران آسمان پر ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا، جب راکٹ سے خارج ہونے والے دھوئیں کے بادل سورج کی روشنی میں چمکنے لگے اور ان کی شکل دیوہیکل جیلی فش جیسی دکھائی دینے لگی۔راکٹ کی پرواز کے دوران خارج ہونے والے مواد سے بننے والے بادلوں پر سورج کی کرنیں پڑیں تو وہ روشن ہوگئے، جس سے آسمان پر ایک منفرد اور دلکش منظر تخلیق ہوا۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کا نظارہ عموماً اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب راکٹ غروبِ آفتاب کے قریب روانہ کیا جائے۔ اس دوران زمین پر اندھیرا چھانے لگتا ہے، لیکن بلندی پر موجود راکٹ کے اخراج سے بننے والے بادلوں تک سورج کی روشنی پہنچتی رہتی ہے، جس کے باعث وہ آسمان پر چمکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔راکٹ کے اخراج اور قدرتی روشنی کے امتزاج سے بننے والی یہ غیر معمولی شکل دیکھنے والوں کے لیے ایک منفرد بصری تجربہ بن جاتی ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اس خوبصورت منظر کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں روشنی سے جگمگاتے بادلوں کی جیلی فش سے مشابہت واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
اسپیس ایکس راکٹ کی پرواز کے بعد آسمان پر دیوہیکل جیلی فش کا دلکش منظر
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی